ایوارڈ شو انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، اقرا کنول

ایوارڈ شو انتظامیہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، اقرا کنول

Nov 12, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف یوٹیوبر اقرا کنول نے حالیہ ایوارڈ شو سے متعلق سامنے آنے والے تنازع پر اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اقرا کنول نے بتایا کہ ایوارڈ شو کی انتظامی ٹیم نے مختلف اعزازات کی کیٹیگریز طے کرنے کے دوران غلطی ہونے کو تسلیم کیا ہے۔اقرا کنول کے مطابق انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ مختلف کیٹیگریز کو حتمی شکل دیتے وقت غلطی ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں تنازع نے جنم لیا۔