کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی قیاس آرائیاں پھر گرم

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کی شادی کی قیاس آرائیاں پھر گرم

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

ٹورنٹو( شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مبینہ تعلقات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے، اس مرتبہ ممکنہ شادی اور مہنگی منگنی کی انگوٹھی کی خبروں نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔قریبی ذرائع کے مطابق کیٹی پیری جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ازدواجی رشتے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہیں اور اپنی پسند کی منگنی کی انگوٹھی خود خریدنے پر بھی آمادگی ظاہر کرسکتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کو جو انگوٹھی پسند ہے اس کی قیمت بہت زیادہ ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ جسٹن ٹروڈو پر اسے خریدنے کے لیے مالی بوجھ پڑے۔ اسی وجہ سے وہ ناپسندیدہ انگوٹھی لینے کے بجائے اپنی پسند کی انگوٹھی خود خریدنے کو ترجیح دے سکتی ہیں۔تاہم کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے تاحال منگنی یا شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، اس لیے انگوٹھی اور شادی سے متعلق اطلاعات فی الحال ذرائع اور میڈیا رپورٹس تک محدود ہیں۔