جوز بٹلر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی
Sep 18, 2026|ویب ڈیسک
لندن ( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔جوز بٹلر نے یہ اعزاز کارڈف میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران حاصل کیا۔ انہوں نے ایشان ملنگا کی گیند پر ایک رن لے کر 15 ہزار رنز مکمل کیے اور ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔بٹلر نے 528 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 35.46 کی اوسط اور 147.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ رنز بنائے ہیں، جن میں 9 سنچریاں اور 107 نصف سنچریاں شامل ہیں۔