تہران( کامرس ڈیسک)ایران کی اسٹاک مارکیٹ 80 روز کے وقفے کے بعد آج دوبارہ کاروبار کے لیے کھول دی گئی۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران اسٹاک ایکسچینج مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کھولی گئی اور باقاعدہ کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث اسٹاک مارکیٹ کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔دوسری جانب ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
80 دن بعد ایران کی اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کھل گئی، نئی جارحیت پر سخت ردعمل کی وارننگ
1 گھنٹے قبل