ایران میں زیادہ پٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمت دگنی

ایران میں زیادہ پٹرول استعمال کرنے والوں کیلئے قیمت دگنی

Sep 7, 2026|ویب ڈیسک

تہران( کامرس ڈیسک)ایران کی حکومت نے زیادہ پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق 8 ستمبر سے ماہانہ 110 لیٹر سے زائد پٹرول استعمال کرنے پر فی لیٹر قیمت 10 ہزار تومان ہوگی، جو اس وقت 5 ہزار تومان ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ماہانہ 110 لیٹر تک پٹرول استعمال کرنے والے صارفین کے لیے موجودہ نرخ برقرار رہیں گے۔ایران میں ابتدائی 60 لیٹر پٹرول 1500 تومان فی لیٹر جبکہ مزید 50 لیٹر 3 ہزار تومان فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہے۔واضح رہے کہ ایک تومان 10 ایرانی ریال کے برابر ہے۔