آواران میں انٹیلی جنس آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

آواران میں انٹیلی جنس آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک

Sep 17, 2026|ویب ڈیسک

کو ئٹہ( اباسین خبر) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فورسز کی مسلسل اور مؤثر کارروائیوں کے باعث فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں