شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام، غیر ملکی دہشت گرد بھی مارے گئے

14 گھنٹے قبل
شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام، غیر ملکی دہشت گرد بھی مارے گئے

شمالی وزیرستان( اباسین خبر)سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں ہلاک ہونے والے درانداز دہشت گردوں کی شناخت سامنے آگئی ہے، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں دو کا تعلق افغانستان سے ہے، جن میں ایک کی شناخت امیر حمزہ حقیار کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرا دہشت گرد امیر عبدالرحیم ولد زرولی تھا جو افغانستان کے صوبہ پکتیا کا رہائشی تھا۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد دراندازی کی کوشش کے دوران فورسز کی مؤثر کارروائی میں مارے گئے۔ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔