بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک) بھارتی پلے بیک گلوکار جوبین نوٹیال کے گھر پہلے بچے کی آمد ہوئی ہے، ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار اور ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش 14 ستمبر کو ہندو مذہبی تہوار گنیش چترتھی کے موقع پر ہوئی۔ جوبین نوٹیال نے بھی والد بننے کی تصدیق کردی ہے۔جوبین نوٹیال 14 جون 1989ء کو بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارتی فلمی صنعت کے معروف پلے بیک گلوکار ہیں اور متعدد معروف اعزازات حاصل کرچکے ہیں، جن میں آئیفا، فلم فیئر اور زی سینے ایوارڈز شامل ہیں۔