اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

اداکارہ حمیرا بانو نے شادی کی خبر مداحوں سے شیئر کردی

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی۔تصاویر میں اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں، مگر ان کا چہرہ کیمرے سے دوسری جانب ہے۔ حمیرا بانو نے پوسٹ کے ساتھ جذباتی پیغام میں کہا کہ انسان اپنے لیے کچھ منصوبے بناتا ہے، لیکن اللہ کی مرضی کے سامنے راستے بدل جاتے ہیں اور اس کے حکم سے منزل آسان ہوجاتی ہے۔شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد ساتھی فنکاروں، دوستوں اور مداحوں نے اداکارہ کو مبارکباد دی اور نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حمیرا بانو طویل عرصے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ انہیں خصوصاً ماں کے کرداروں میں نمایاں پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان کے معروف ڈراموں میں امید، مہرپوش، میرا رب وارث، ملالِ یار، ڈولی ڈارلنگ، میرے اپنے، بے نام، بنو، دیوانگی اور محروم شامل ہیں۔اداکارہ اپنی نجی زندگی کو عموماً ذرائع ابلاغ کی توجہ سے دور رکھتی ہیں، اسی لیے ان کی شادی کا اچانک اعلان مداحوں کے لیے باعثِ حیرت بنا۔