بشریٰ انصاری کی فلمی دنیا میں واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم

بشریٰ انصاری کی فلمی دنیا میں واپسی، فہد مصطفیٰ کے ساتھ نئی فلم

Oct 1, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ ایک نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ کے مطابق بیرونِ ملک مصروفیات مکمل کرکے پاکستان واپس آگئی ہیں اور اب تین نئے منصوبوں کا حصہ بن رہی ہیں، جن میں دو ڈرامے اور ایک فلم شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ فلم کی عکاسی دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم فلم کی مکمل کاسٹ تاحال حتمی نہیں کی گئی۔ معروف مزاحیہ اداکار سہیل احمد بھی فلم میں شامل ہوں گے۔بشریٰ انصاری کے دونوں نئے ڈراموں کی عکاسی بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں شروع ہوگی۔ رواں برس ڈرامہ ’’شیدائی‘‘ کے بعد یہ ان کے نئے منصوبے ہوں گے۔سماجی معاملات پر اپنے مؤقف کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ وہ عموماً اہم اور حساس واقعات پر ہی اظہارِ خیال کرتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی معاملے سے شدید دکھ پہنچنے پر رائے دیتی ہیں، تاہم کسی کی دل آزاری سے گریز کرتی ہیں۔پریشے عدنان سے متعلق ایک ٹی وی پروگرام کی گفتگو پر بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ ایک باصلاحیت فیشن ڈیزائنر ہیں اور پروگرام میں توجہ ان کی پیشہ ورانہ کامیابی پر ہونی چاہیے تھی، نہ کہ لباس یا ذاتی انتخاب پر۔