بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی اداکارہ ثمرین کور سے منگنی ہوگئی
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ و ماڈل ثمرین کور نے منگنی کرلی، دونوں کی رومانوی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ منگنی کی خوشخبری شیئر کی۔ جوڑے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ایک موقع پر ارشدیپ سنگھ کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ثمرین کور کو منگنی کی انگوٹھی پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ثمرین کور نے تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ زندگی کی جانب سے ملنے والی تمام نعمتوں میں سب سے خوبصورت خوشی ایک دوسرے کا ساتھ ملنا ہے اور دونوں پوری زندگی ایک ساتھ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔واضح رہے کہ ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور کے تعلقات کی خبریں آئی پی ایل 2026ء کے دوران سامنے آئی تھیں، جب اداکارہ کو ارشدیپ کی ٹیم کے میچز دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔بعدازاں جولائی 2026ء میں ارشدیپ سنگھ نے ثمرین کور کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق کی تھی۔