سینیٹ ضمنی انتخاب کی تاخیر، الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

3 گھنٹے قبل
سینیٹ ضمنی انتخاب کی تاخیر، الیکشن کمیشن کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور( اباسین خبر) پشاور میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے التوا کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عرفان سلیم کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کو بغیر قانونی اختیار کے ملتوی کیا۔درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور صوبائی الیکشن کمشنر سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کے مطابق سینیٹ کی نشست مراد سعید کی نااہلی کے بعد 25 مارچ 2026 سے خالی ہے اور آئین کے تحت اس پر 30 دن کے اندر انتخاب کرانا لازمی تھا۔مؤقف میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 21 اپریل 2026 کو جاری اعلامیے کے ذریعے انتخاب کو ملتوی کر کے آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر سینیٹ کا ضمنی انتخاب فوری کرانے کا حکم دیا جائے۔