حکومت کا درآمدی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ، ٹینڈر جاری
Sep 7, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے منگوائی گئی چینی کو برآمد کرنے کے لیے عملی اقدامات شروع کردیے ہیں۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے درآمد شدہ چینی کی برآمد کے لیے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی فروخت کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔ٹینڈر دستاویز کے مطابق دلچسپی رکھنے والے ادارے 28 ستمبر تک اپنی برقی بولیاں جمع کراسکیں گے، جنہیں اسی روز کھولا جائے گا۔دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ دستی طور پر جمع کرائی جانے والی بولیاں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ برس 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی، جس پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ ہوئے تھے۔