9 ماہ کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصول

9 ماہ کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصول

Nov 23, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) حکومت نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد رقم وصول کرلی۔شہری پہلے ہی پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے اس مد میں وصولیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے۔دوسری جانب اسی عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ماحولیاتی معاونت لیوی کی مد میں بھی تقریباً 47 ارب روپے الگ سے وصول کیے گئے۔