سونے کی قیمت میں مزید 15 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں مزید 15 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی سامنے آنے لگے ہیں، جہاں فی تولہ سونا مزید 15 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں حالیہ کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ کم ہوکر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے پر آگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 203 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 154 ڈالر گھٹ کر 3573 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔عالمی سطح پر امریکی شرح سود میں اضافے کے امکانات کے باعث سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھی جا رہی ہے۔