اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ

Nov 20, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک 100 انڈیکس 477 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔کاروباری تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس میں تیزی کے ساتھ اتار چڑھاؤ بھی دیکھنے میں آیا۔ اس دوران 100 انڈیکس 177,929.61 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔تاہم صبح کے سیشن میں تیزی کے بعد مارکیٹ میں خریداری کا رجحان کمزور پڑنے لگا اور دوپہر کے وقت انڈیکس بتدریج حاصل کردہ پوائنٹس کھونے لگا۔ فروخت کا دباؤ بڑھنے سے بینچ مارک انڈیکس مزید نیچے آیا، تاہم کاروبار کے آخری حصے میں مارکیٹ نے دوبارہ سنبھلنے کی کوشش کی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 477.85 پوائنٹس کے اضافے سے 176,772.18 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ بھی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سبب بنا۔