سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی و مقامی مارکیٹ میں مستحکم
Oct 6, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 536 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 75 ہزار 116 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 6 ہزار 588 روپے پر برقرار رہی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر مستحکم ہے۔