اسلام آباد( اباسین خبر)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے انتخابی ادارے سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد وہاں گئے تھے، جبکہ وفاقی حکومت کا کوئی وزیر انتخابی مہم کے لیے گلگت بلتستان نہیں گیا۔ایک گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسوں اور مختلف ملاقاتوں میں حصہ لے رہے ہیں، انہیں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان ضابطہ کار کے مطابق وہاں جا سکتے ہیں تو سلمان اکرم راجا کو بھی متعلقہ اجازت حاصل کرکے سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار انتخابی میدان میں موجود نہیں، اس لیے بے جا اعتراضات کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ علاقے میں آزادانہ، منصفانہ اور قابلِ اعتماد انتخابات منعقد ہوں گے۔
گلگت بلتستان انتخابات شفاف ہوں گے، پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں: رانا ثنا اللہ
7 گھنٹے قبل