گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات

3 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان انتخابات: پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات

لاہور ( اباسین خبر) پنجاب پولیس نے گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت مجموعی طور پر 5 ہزار مرد و خواتین اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس کے آر ایم پی ونگ کے 1500 اہلکار، پنجاب کانسٹیبلری کے 1242 اہلکار، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ ونگ کے 1958 اہلکار جبکہ لاہور پولیس کی 300 لیڈیز اہلکار گلگت بلتستان میں انتخابی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔انتظامات کے مطابق اہلکاروں کو گلگت بلتستان پہنچانے کے لیے مناسب ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریل کے ذریعے سفر کے آپشن کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نفری کو لے جانے والی بسوں کے نمبر، ڈرائیورز کے نام اور رابطہ نمبرز متعلقہ آئی جی آفس کو فراہم کیے جائیں، جبکہ تمام بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی لازمی جمع کرائے جائیں۔