راولپنڈی ( اباسین خبر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خوارج ہلاک ہوئے۔اسی طرح ضلع مہمند میں کی گئی ایک اور کارروائی میں مزید 2 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ترجمان کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان اور "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ترجمان کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا میں 2 کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
11 گھنٹے قبل