افغان طالبان کا دور خواتین کیلئے بدترین، عالمی تشویش برقرار

افغان طالبان کا دور خواتین کیلئے بدترین، عالمی تشویش برقرار

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی سفیر رائن کروکر نے افغانستان میں طالبان کے تقریباً 5 سالہ دور کو انتہائی خراب قرار دیتے ہوئے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔رائن کروکر کے مطابق طالبان نے لڑکیوں کو تعلیم اور خواتین کو روزگار کے مواقع سے محروم کردیا ہے، جبکہ ملک کو ایک بار پھر تاریک دور کی جانب لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان مردانہ بالادستی اور سخت احکامات پر مبنی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں، جس کے اثرات افغانستان تک محدود نہیں بلکہ علاقائی اور عالمی سلامتی سے بھی جڑے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے بھی رواں ماہ افغانستان میں طالبان کے دور کو انسانی حقوق کے حوالے سے سنگین بحران قرار دیا تھا۔