بلوچستان کی خواتین کو کاروباری میدان میں آگے بڑھانے کیلئے پہلی نمائش
Nov 4, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان کی خواتین کو کاروباری مواقع فراہم کرنے اور ان کی تیار کردہ مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوئٹہ میں پہلی خصوصی نمائش سجائی گئی، جس میں صوبے بھر سے کاروباری خواتین نے شرکت کی۔2 روزہ نمائش میں خواتین نے روایتی بلوچی دستکاری اور ملبوسات سمیت مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے۔ بلوچی اور پشتون ثقافت کی عکاسی کرنے والے ملبوسات شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے۔نمائش میں 100 سے زائد اسٹالز پر دستکاری کی مصنوعات، دیدہ زیب ہینڈ بیگز، پرس اور دیگر اشیاء پیش کی گئیں۔شرکاء نے اس اقدام کو خواتین کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی نمائشیں بلوچستان کی خواتین کی حوصلہ افزائی، خود اعتمادی میں اضافے اور ان کے کاروبار کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔