جانی ڈیپ کی ’پائریٹس آف دی کیریبین 6‘ میں واپسی کے امکانات روشن

جانی ڈیپ کی ’پائریٹس آف دی کیریبین 6‘ میں واپسی کے امکانات روشن

Nov 4, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)معروف فلم سیریز ’’پائریٹس آف دی کیریبین‘‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکار جانی ڈیپ نے ایک بار پھر کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے۔حالیہ انٹرویو میں جانی ڈیپ نے کہا کہ اگر فلم کی کہانی اور اختتام ان کی توقعات کے مطابق ہوا تو وہ سیریز کو یادگار انجام دینے کے لیے واپسی پر غور کرسکتے ہیں۔اداکار نے فلم کے پروڈیوسر جیری بروکھائمر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب پروڈیوسر جیری بروکھائمر پہلے ہی تصدیق کرچکے ہیں کہ جانی ڈیپ سے بات چیت جاری ہے اور فلم کے اسکرپٹ پر کام کیا جا رہا ہے۔تاہم فلم کی کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ قانونی تنازع کے بعد جانی ڈیپ کی اس فلم سیریز میں واپسی غیر یقینی ہوگئی تھی۔ اداکار ماضی میں دوبارہ یہ کردار ادا کرنے سے انکار کرچکے تھے، تاہم ان کے حالیہ بیان نے مداحوں میں نئی امید پیدا کردی ہے۔