اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں آگ لگ گئی، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

2 گھنٹے قبل
اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں آگ لگ گئی، مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسلام آباد ( اباسین خبر)سکستھ روڈ پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران مسافروں اور عملے کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر ٹریفک کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے اور ٹریک کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کر دی جائے گی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چار ایمرجنسی گاڑیاں اور 12 سے زائد اہلکار موقع پر موجود رہے اور صورتحال پر قابو پانے میں مصروف رہے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔