پنڈی ٹیسٹ کا آخری روز، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ جاری
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔آخری روز کھیل کے آغاز پر پاکستان کی جانب سے اذان اویس 22 اور محمد طحہٰ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 434 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں سری لنکا نے 446 رنز اسکور کرکے 12 رنز کی برتری حاصل کی۔ میچ کے چوتھے روز طیب عارف 11 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان کوشل مینڈس نے 119 رنز بنائے، جبکہ دھنانجایا ڈی سلوا 167 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔