اسلام آباد( اباسین خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کا اہم ہدف ہے۔وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیڈکوارٹرز اور ایف آئی اے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی کام جلد اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ادارے کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست بنانے کے لیے جاری اصلاحات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، ادارے کی استعداد بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت میں بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ نئی بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا:محسن نقوی
1 گھنٹے قبل