اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وفاقی حکومت کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے ہیلتھ بجٹ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے 22 ارب روپے کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے بجٹ میں مقامی اور غیر ملکی فنڈنگ کا مجموعی تناسب 1 ارب 30 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ 20 ارب 70 کروڑ روپے مقامی وسائل سے فراہم کرنے کی تجویز ہے۔دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن کے لیے 24.3 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران صحت کے لیے 16.5 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، جو بعد میں کٹوتی کے بعد 14 ارب روپے رہ گئے تھے۔نئے بجٹ میں ہارٹ ریسرچ کے لیے 1.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ راولپنڈی کے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کی اپ گریڈیشن کے لیے 1 ارب روپے رکھنے کی سفارش بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق یہ اقدامات ملک میں صحت کے نظام کی بہتری، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور طبی سہولیات کی اپ گریڈیشن کے لیے اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
وفاقی صحت بجٹ 27-2026: نیشنل ہیلتھ سروسز کے لیے 22 ارب روپے تجویز
7 گھنٹے قبل