فرح سعدیہ: ہر مسئلے کا ذمہ دار والدین کو ٹھہرانا درست نہیں
Sep 30, 2026|ویب ڈیسک
کراچی ( شو بز ڈیسک) اداکارہ و میزبان فرح سعدیہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں زندگی کے مسائل اور بچپن کے صدمات کا ذمہ دار والدین کو قرار دینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق والدین ہر معاملے میں قصوروار نہیں ہوتے اور اپنی غلطیوں کی ذمہ داری خود قبول نہ کرنا شخصیت میں خود پسندی پیدا کر سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض والدین کے ذہنی مسائل اور نامناسب رویے بچوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔