توقع تھی حکومت جمعے کو بجٹ پیش کرے گی، لیکن ان سے کوئی مؤثر انتظام نہیں ہو رہا: اسد قیصر

8 گھنٹے قبل
توقع تھی حکومت جمعے کو بجٹ پیش کرے گی، لیکن ان سے کوئی مؤثر انتظام نہیں ہو رہا: اسد قیصر

 اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ توقع تھی حکومت جمعے کو بجٹ پیش کرے گی، لیکن ان سے کوئی مؤثر انتظام نہیں ہو رہا۔قومی اسمبلی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اس وقت ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے اور دوسری طرف اتحادی جماعتوں کے دباؤ کا شکار ہے۔اسد قیصر کے مطابق حکومت نے عوام کا معاشی نقصان کیا ہے، جس سے کاشتکار، صنعتکار اور مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے پنجاب میں گندم اسکینڈل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسان کو اس کی پیداوار کا مناسب معاوضہ نہیں دیا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ ان کی جماعت کے تھنک ٹینک نے ٹیکس اصلاحات اور سرکاری اخراجات میں کمی سے متعلق تجاویز دی ہیں، اگر حکومت سمجھداری کا مظاہرہ کرتی تو کم از کم ان میں سے آدھی تجاویز قبول کر لیتی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نہ تو اخراجات کم کر پا رہی ہے اور نہ ہی ٹیکس چوری پر قابو پا رہی ہے، جس کے باعث معیشت کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔