اسلام آباد ( اباسین خبر) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس دفتر خارجہ پہنچیں، جہاں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔کایا کالاس، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران دونوں رہنما پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اپنے دورے میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے۔
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس پاکستان پہنچ گئیں، اسحاق ڈار سے ملاقات
3 گھنٹے قبل