انگلینڈ نے بھارت کو 125 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

انگلینڈ نے بھارت کو 125 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

ناٹنگھم ( سپورٹس ڈیسک) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 125 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارتی ٹیم صرف 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اس کی بدترین شکستوں میں سے ایک ہے۔میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔اوپنر فل سالٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں سات چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ سیم کرن 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ کپتان جوز بٹلر نے 36 رنز کی مفید اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 200 سے تجاوز کرا دیا۔بھارت کی جانب سے پرنس یادیو اور ہرشت رانا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن انگلینڈ کے فاسٹ بولرز جوش ٹنگ اور جوفرا آرچر کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم صرف 12 اوورز میں 76 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے سوریا ونشی اور ایشان کشن نے 13، 13 رنز جبکہ ابھیشک شرما اور اکشر پٹیل نے 10، 10 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جوفرا آرچر نے 29 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔125 رنز کی فتح انگلینڈ کی بھارت کے خلاف رنز کے اعتبار سے بڑی کامیابیوں میں شامل ہو گئی، جبکہ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت کا دوسرا کم ترین مجموعی اسکور اور رنز کے فرق سے سب سے بڑی شکست بھی ہے۔