بجلی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی، صارفین کیلئے نیا ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف

8 گھنٹے قبل
بجلی سبسڈی کے نظام میں تبدیلی، صارفین کیلئے نیا ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ سبسڈی کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کے بجلی بل پر کیو آر کوڈ درج ہوگا، جسے سکین کرکے صارفین کو ایک مخصوص لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔حکام کے مطابق اس رجسٹریشن کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کم آمدن اور کم بجلی استعمال کرنے والے گھروں کو ریلیف جاری رہے۔پاور ڈویژن نے مزید کہا کہ صارفین کو ان کے بل میں واضح طور پر بتایا جائے گا کہ انہیں اس ماہ کتنی سبسڈی فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد بجلی کی سبسڈی کو شفاف طریقے سے صرف اہل اور مستحق صارفین تک پہنچانا ہے۔