اسلام آباد( کامر س ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مؤثر عملدرآمد کے نتیجے میں معیشت میں استحکام آیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ گفتگو عالمی بینک اور مالیاتی فنڈ کے بہار اجلاس دو ہزار چھبیس کے موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کی گئی، جس میں معاشی اصلاحات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
معاشی اصلاحات رنگ لے آئیں، عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی کارکردگی سراہ دی
6 دن قبل