کراچی( اباسین خبر)منشیات کی مبینہ ڈیلر انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف اہم شواہد عدالت میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جس کے بعد کیس کی سماعت مزید اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں منشیات کیس کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کے مبینہ سہولت کاروں کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے ملزمان کے خلاف تفصیلی شواہد عدالت کے سامنے پیش کیے۔پولیس کی جانب سے عدالت میں 500 سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزی ریکارڈ جمع کرایا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان ذیشان الرحمان اور سہیل الرحمان ایک ایزی لوڈ شاپ کے ذریعے مبینہ طور پر منشیات کی سپلائی اور رقم کی ترسیل میں معاونت کرتے رہے۔سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور اس کے مبینہ ساتھیوں کی آڈیو ریکارڈنگز اور وائس نوٹس کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کیں۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان انمول عرف پنکی کے اہم سہولت کار ہیں، جبکہ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ شواہد کی بنیاد پر ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ بغدادی میں درج ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
منشیات کیس: انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے خلاف شواہد عدالت میں پیش
1 گھنٹے قبل