پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست پروازیں 9 نومبر سے شروع ہوں گی

پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست پروازیں 9 نومبر سے شروع ہوں گی

Nov 7, 2026|ویب ڈیسک

پشاور ( اباسین خبر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 9 نومبر سے پشاور اور لاہور کے درمیان براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کے مطابق یومِ اقبال کے موقع پر پشاور سے لاہور کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز ہوگا۔ ساؤتھ ایئرویز کے تعاون سے دونوں شہروں کے درمیان فضائی رابطہ بحال کیا جا رہا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے بتایا کہ پشاور سے لاہور کا فضائی سفر تقریباً 50 منٹ سے ایک گھنٹے میں مکمل ہوگا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں اس راستے پر ہفتے میں 4 پروازیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، دیر، چترال اور پاراچنار کے لیے بھی فضائی سروس شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔