بیرسٹر گوہر کا سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا سیاسی کشیدگی ختم کرنے اور گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ

Nov 7, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد ( اباسین خبر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید بڑھانے کے بجائے اب اس سلسلے کو ختم ہونا چاہیے اور سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ کیا جانا چاہیے۔اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات ہو چکی ہے، جس کے دوران انہیں عمران خان کی صحت اور مقدمات سے متعلق بعض ہدایات بھی ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات حوصلہ افزا نہیں ہیں، جس پر پوری قوم کو تشویش ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی، کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار یا اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کے علاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے، جبکہ ان کی بہنوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے۔بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ سے 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست بھی کی ہے۔