اداکارہ میرا کی بہن کینسر سے نبرد آزما، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
Nov 7, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی چھوٹی بہن شائستہ عباس کی بیماری سے متعلق افسوسناک اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا کہ ان کی بہن کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کر رہی ہیں اور زندگی کے مشکل ترین حالات سے گزر رہی ہیں۔میرا نے بہن کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں بیماری کے باعث ان کے سر کے بال جھڑنے کی کیفیت نمایاں ہے۔شائستہ عباس ماضی میں چند پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم بعدازاں اعلیٰ تعلیم مکمل کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہو گئی تھیں۔اداکارہ کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شائستہ عباس کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔