کنول آفتاب کا مختصر لباس کے بڑھتے رجحان پر پاکستانی برانڈز سے اظہارِ ناراضی

کنول آفتاب کا مختصر لباس کے بڑھتے رجحان پر پاکستانی برانڈز سے اظہارِ ناراضی

Nov 7, 2026|ویب ڈیسک

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی سوشل میڈیا شخصیت کنول آفتاب نے مقامی ملبوسات تیار کرنے والے اداروں کی جانب سے مختصر اور غیر موزوں لباس متعارف کرانے کے بڑھتے رجحان پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔کنول آفتاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ پاکستانی ملبوسات کے اداروں کو ان خواتین کی پسند اور ضروریات کا بھی خیال رکھنا چاہیے جو مکمل اور باپردہ لباس پہننے کو ترجیح دیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی ملبوسات کے ادارے سے لباس کی آستینیں لمبی کرنے یا پشت کو مکمل طور پر ڈھانپنے کی درخواست کرتی ہیں تو انہیں جواب دیا جاتا ہے کہ لباس میں تبدیلی ممکن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سینکڑوں مقامی برانڈز کے ملبوسات دیکھ چکی ہیں، تاہم اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق لباس تلاش کرنا اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔کنول آفتاب کے مطابق ہر خریدار کی پسند اور ضروریات کا احترام کیا جانا چاہیے اور مقامی اداروں کو جدید ملبوسات کے ساتھ روایتی پاکستانی لباس بھی تیار کرنے چاہئیں تاکہ ہر طبقے کی خواتین اپنی پسند کے مطابق خریداری کر سکیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر متعدد صارفین نے کنول آفتاب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملبوسات تیار کرنے والے اداروں کو خواتین کی مختلف پسند اور لباس کے انتخاب کو مدنظر رکھنا چاہیے۔