دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی پر تنقید، ساتھ کام کرنا ڈراؤنا تجربہ قرار

دیا مرزا کی نوازالدین صدیقی پر تنقید، ساتھ کام کرنا ڈراؤنا تجربہ قرار

Nov 18, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اداکار نوازالدین صدیقی کے رویے اور گفتگو کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کو ایک ناخوشگوار اور خوفناک تجربہ قرار دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی عارضی پوسٹ میں نوازالدین صدیقی کو کام کے معاملے میں مشکل شخصیت قرار دیا اور ان کے طرزِ عمل پر تحفظات کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے اپنے بیان کی وجوہات واضح نہیں کیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوازالدین صدیقی کے ساتھ کام کرنا ایک ڈراؤنا تجربہ ہے، انہیں گفتگو کرنے کا سلیقہ نہیں اور ان کا رویہ بھی انتہائی مختلف نوعیت کا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں اداکار کو بھی شامل کیا۔دیا مرزا کے اس اچانک بیان کے پس پردہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ نوازالدین صدیقی کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔اداکارہ کی پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع کردیں۔ بعض صارفین نے اسے دونوں فنکاروں کے کسی نئے منصوبے کی تشہیری حکمت عملی قرار دیا، جبکہ دیگر نے اس طریقہ کار پر تنقید کی ہے۔