ایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نواز دیا گیا

ایمن خان اور منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نواز دیا گیا

Nov 18, 2026|ویب ڈیسک

لندن (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو ڈرامہ انڈسٹری، فنون اور ملکی ثقافت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔دونوں فنکاروں کی پذیرائی کے لیے لندن کے تاریخی ایوانِ پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس کا اہتمام ویسٹ منسٹر میں برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی خصوصی دعوت پر فنون کے فروغ سے وابستہ عطا حق نے کیا تھا۔تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کے علاوہ پاکستانی برادری کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایمن خان اور منیب بٹ کی پاکستانی تفریحی صنعت میں خدمات اور بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا۔