آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے مزید 8 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ

Nov 23, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لیے تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی سپلائرز سے بولیاں طلب کرلی ہیں۔ٹی سی پی کے مطابق ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے کرچکا ہے۔مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا بنیادی مقصد ملک میں گندم کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا اور عام صارفین کے لیے آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔