اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث توانائی کی عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔بین الاقوامی تجارتی اعداد و شمار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی بڑھ کر 95 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 96 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، سپلائی سے متعلق خدشات اور عالمی طلب میں اضافے کے باعث سامنے آیا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، قیمتیں ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئیں
7 گھنٹے قبل