امریکی وسط مدتی انتخابات کو چین نے واشنگٹن کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا
Nov 4, 2026|ویب ڈیسک
بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکی وسط مدتی انتخابات کو امریکا کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بیجنگ امریکی قیادت کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے کی صورتحال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ چین سعودی عرب، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مشاورت اور رابطوں کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ چین ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔