وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

لاہور ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے آغاز میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب میں جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے خصوصاً فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں کی پیش رفت کو اہم قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبے حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور ہر منصوبہ عوام کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترقیاتی عمل کو مزید تیزی اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔