عالمی بحران کے باوجود کیپٹل مارکیٹ میں استحکام برقرار

9 گھنٹے قبل
عالمی بحران کے باوجود کیپٹل مارکیٹ میں استحکام برقرار

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کیپٹل مارکیٹ سے متعلق سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بحران اور خطے میں کشیدگی کے باوجود پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ مجموعی طور پر مستحکم رہی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اس عرصے کے دوران چودہ اعشاریہ چون فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم جنوری میں کے ایس ای سو انڈیکس ایک لاکھ اکانوے ہزار تینتیس پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا۔سہ ماہی کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو تینتالیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں کمی دیکھی گئی اور سرمایہ دو کھرب سے زائد گھٹ کر سولہ کھرب ترپن ارب روپے تک آگیا۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس عرصے میں ایک سو گیارہ ارب اکسٹھ کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے، تاہم مقامی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کیا۔