کینسر میں مبتلا اداکارہ طاہرہ ہاشمی کی حکومت سے مدد کی اپیل

کینسر میں مبتلا اداکارہ طاہرہ ہاشمی کی حکومت سے مدد کی اپیل

Oct 8, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک) فلم اور تھیٹر کی معروف اداکارہ طاہرہ ہاشمی کینسر کے مرض اور مالی مشکلات کے باعث انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ گھر میں آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں جبکہ علاج اور روزمرہ اخراجات پورے کرنا بھی دشوار ہوگیا ہے۔اداکارہ کا اکلوتا بیٹا معذوری کے باعث ان کی مدد کرنے سے قاصر ہے۔ طاہرہ ہاشمی نے ماضی میں مستنصر، البیلا، ببو برال اور سہیل احمد سمیت متعدد معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔طاہرہ ہاشمی نے پنجاب حکومت، شوبز شخصیات اور صاحبِ حیثیت افراد سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔