اسلام آباد( اباسین خبر) معرکہ حق کے حوالے سے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں کیمپس ٹاک کا انعقاد کیا گیا جس میں علمی شخصیات، دانشوروں اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ڈیجیٹل مباحثہ کے زیر اہتمام ہونے والی اس نشست کا عنوان معرکہ حق سے عالمی ثالثی تک پاکستان کیلئے اہم کامیابیاں کیا ہیں رکھا گیا، جس میں مقررین نے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔مقررین نے پاکستان کی مؤثر سفارتکاری، عالمی سطح پر ثالثی کے بڑھتے کردار اور بین الاقوامی اہمیت میں اضافے کو نمایاں کامیابیاں قرار دیا۔ماہرین تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر دنیا میں امن کے فروغ اور ثالثی کے کردار میں ابھر کر سامنے آیا ہے، جبکہ معرکہ حق کے بعد عالمی سطح پر اس کی ساکھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔تقریب کے شرکاء نے بہتر سفارتکاری اور مؤثر عسکری حکمت عملی پر پاکستانی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نے حکمت عملی کے تحت مختلف محاذوں پر کامیابی حاصل کی اور چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔
قائداعظم یونیورسٹی میں معرکہ حق پر کیمپس میں تقریب کاانعقاد
2 گھنٹے قبل