پشاور( اباسین خبر)جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا بازار میں ایک خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خانزادہ مارکیٹ کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں قبائلی شخصیت ملک طارق خان، ملک سرفراز خان اور یارگل خیل کے نام شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق نشانہ ملک طارق خان کی گاڑی کو بنایا گیا تھا۔زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
جنوبی وزیرستان وانا بازار میں بم دھماکہ، اہم قبائلی شخصیت سمیت 3 افراد جاں بحق
1 دن قبل