بنگلہ دیش میں بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کا شیڈول جاری

بنگلہ دیش میں بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ کا شیڈول جاری

Sep 21, 2026|ویب ڈیسک

ڈھاکہ( سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں بلائنڈ ٹی20 ایشیا کپ 2026ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا، جس میں پاکستان سمیت پانچ ٹیمیں ٹرافی کے حصول کیلئے حصہ لیں گی۔بنگلہ دیش، پاکستان، بھارت، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی۔ افتتاحی تقریب 14 نومبر کو باؤشندھرا کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی، جبکہ لیگ مرحلے کے میچز 15 سے 19 نومبر تک کھیلے جائیں گے اور فائنل 20 نومبر کو ہوگا۔پاکستان اپنی مہم کا آغاز 16 نومبر کو سری لنکا کے خلاف کرے گا، جبکہ 17 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔ قومی ٹیم 18 نومبر کو بنگلہ دیش اور 19 نومبر کو افغانستان کے مدمقابل آئے گی۔