بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے عوام سے حقِ حاکمیت کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا مطالبہ

7 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو کا گلگت بلتستان کے عوام سے حقِ حاکمیت کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا مطالبہ

گلگت( اباسین خبر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ حاکمیت کے لیے ان کی جماعت تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے۔جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی، جس کے نتیجے میں وہاں انتظامی اصلاحات ممکن ہوئیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر اور راج شاہی نظام کا خاتمہ کیا اور عوام کو سبسڈی بھی فراہم کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب موجودہ نسل کو بھی اسی جدوجہد کا حصہ بننا ہے۔ ان کے مطابق 7 جون کو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر لگا کر جماعت کو کامیاب بنایا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے اسلام آباد میں مؤثر آواز اٹھائی جا سکے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے پیپلز پارٹی کو کامیاب بنایا تو وہ دن دور نہیں جب یہ نعرہ لگایا جائے گا کہ "پانچوں صوبوں کی زنجیر، جیئے بھٹو، جیئے بینظیر"۔